شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سپرد خاک
— December 13, 2017
لاہور ( اے آئی اے ) شمالی وزیرستان میں دہشتگرد وں کے حملے میں شہید ہونے والے شہید عبدالمعید کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراﺅنڈ کے قبرستان میں کر دی گئی ہے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض‘ دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت عبد المعید کا تعلق وہاڑی سے ہے تاہم ان کا جسد خاکی لاہور میں ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔عبد المعید کاتعلق پاک فوج کی 4 ناردرن لایٹ انفنٹری سے تھا اور کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی