پی پی ایل کا بیت السکون کینسر اسپتال کے لئے 10 ملین روپے کا عطیہ دیا
— December 28, 2017
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ پی پی ایل نے بیت السکون کینسر اسپتال کے لئے 10 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے جو اسپتال میں قائم ڈے کیئر کلینک کے سالانہ آپریشنل اخراجات کے لئے دیا گیا ہے ایم ڈ ی و سی ای او سید وامق بخاری نے بیت السکون کینسر اسپتال کے ٹرسٹیزمسعود علی نقوی اور فاطمہ آغا کو پی پی ایل کے ہیڈ آفس میںدونوں اداروں کے عہدیداران کی موجودگی میں عطیہ کا چیک پیش کیا۔ بیت السکون کینسر اسپتال اب تک 50000 سے زائد مریضوں کو کیمو، ریڈیو اور ہارمونل تھراپی کے ساتھ ساتھ سرجری کی سہولیات فراہم کر چکا ہے 1992 میں قائم ہونے والاصحت کی نگہداشت کا معروف ادارہ بیت السکون کینسر اسپتال ، کینسر کے مریضوں کو ہسپتال میں اورقریب المرگ مریضوں کی تیمار داری کا مرکز رکھنے والا ملک کا واحد ادارہ ہے جواس طرح کی مشترکہ خدمات انجام دے رہا ہے۔