سپریم کورٹ نے 15 روز میں کراچی شہر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا
— October 28, 2018کراچی ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ نے 15 روز میں کراچی شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کراچی شہر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی میئر کراچی وسیم اختر , ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی امیر شیخ اور دیگر حکام پیش ہوئے , عدالتی استفسار پر ایڈیشنل آئی جی پولیس نے بتایا که تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کے لئے تیار ہیں میئر کراچی نے بتایا ایمپریس مارکیٹ 70 فیصد صاف ہوچکی ہے چیف جسٹس نے کہا صرف ایمپریس مارکیٹ نہیں اطراف کاعلاقہ بھی صاف کرائیں تمام فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے ، رفاعی ادارے فٹ پاتھوں پرغربا کو کھانا کھلاتے ہیں انہیں بھی ہٹایا جائے , میئر کراچی غریبوں کو کھانا کھلانے کے لئے متبادل جگہ دیں , میئر کراچی نے کہا میرے پاس میجسٹریل پاور نہیں , چیف جسٹس نے کہا عدالت کاحکم موجود ہے ، اب کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں عدالت نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے قائم مشترکہ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی