سی پیک نئی سرمایہ کاری , نئی مارکیٹ اور نئے راستے کھول رہا ہے , وزیراعظم عمران خان

سی پیک نئی سرمایہ کاری , نئی مارکیٹ اور نئے راستے کھول رہا ہے , وزیراعظم عمران خان

شنگھائی ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا جس انداز سے چین کی حکومت نے ہمارا خیر مقدم کیا اس پر ہم شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنگھائی میں بین الاقوامی برآمدی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت میرے لیئے باعث اعزاز ہے اور جس انداز سے چین کی حکومت نے ہمارا خیر مقدم کیا اس پر ہم شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قراقرم ہائی وے سی پیک کے جدید ہائی ویز کے نیٹ ورک کا حصہ ہے جو گوادر کی بندرگاہ سے جوڑتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا نقطہ آغاز ہے جس کے اثرات نہ صرف پاکستان میں پڑیں گے بلکہ خطے کی تمام معیشتوں پر بھی اس کے اثرات ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک دوریوں اور لاگت کو کم کرے گا اور اہم ضروری وسائل پیدا کرنے اور صارفین کے لیئے نئی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک چین , مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے منسلک کرنے کا ایک میکنزم ہے یہ تازہ سرمایہ کاری , نئی مارکیٹ اور نئے راستے کھول رہا ہے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم پاکستان میں وسائل سے مالا مال ہیں جس میں زرخیز زمین 12 کلامیٹک زونز پر مشتمل ایک زمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل , کھیلوں اور انجینئرنگ کی اشیاء آئی ٹی کی خدمات اور سرجیکل آلات سمیت میڈیکل ٹیکنالوجی بھی بنا رہے ہیں اور افرادی قوت میں بھی ہم مالامال ہیں ہمارے پاکستان میں 10 کروڑ افراد 35 سال سے کم عمر ہیں اور اسی طرح نیا پاکستان کاروبار کے لیے اہم جگہ ہوگی

About author