ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں , کراچی پولیس چیف

ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں , کراچی پولیس چیف

کراچی ( اے آئی اے ) ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمه داری ہے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کی روک تھام کی جا سکتی ہے گذشته روز کراچی کے ساحل سی ویو پر کراچی شہر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ دہشتگردی سے زیادہ شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں زیادہ ترحادثات جلد بازی اور ٹریفک قوانین پر عمل نه کرنے کی وجه سے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے تو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اپنے پیاروں کی خاطر موٹرسائیکل اور گاڑی احتیاط سے چلائیں کیونکه ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیئے ٹریفک قوانین پر لازمی عمل کریں

About author