کراچی شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے , سپریم کورٹ کے احکامات
— November 25, 2018کراچی ( اے آئی اے ) کراچی شہر کو 30 سال قبل والی حالت میں بحال کیا جائے , شہر کی پرانی جھیلیں اور پارکس بحال کئے جائیں تفصیلات کے مطابق گذشته روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس ریلوے کراچی ارشد سلام خٹک , ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیع الدین صدیقی اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کے ڈی اے حکام کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی گئی اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس کو کراچی شہر کے پرانے نقشے اور تصاویر بھی پیش کی گئیں قائم مقام چیف جسٹس پاکستان نے کراچی شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کے ساتھ شہر میں پرانی جھیلیں اور پارکس بحال کرنے کراچی کو کلین اور گرین بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کراچی سرکلر ریلوے کے راستے میں قائم تمام تجاوزات کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے جو 30 سال پہلے تھی کراچی شہر سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی