حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اپنی گرڈ کمپنی قائم کرے گی , امتیاز شیخ
— November 29, 2018کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اپنی گرڈ کمپنی قائم کرے گی تفصیلات کے مطابق 17ویں عالمی ونڈ انرجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اپنی گرڈ کمپنی قائم کرے گی تاکہ گھارو اور جھمپیر میں لگنے والے پن بجلی منصوبوں سے بجلی کی ترسیل آسانی سے ممکن بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ گرڈ کمپنی اسی طرز پر کام کرے گی جیسے پہلے سندھ کی اپنی بجلی کی ترسیل اور فراہمی کی کمپنی جو کہ نوری آباد کے مقام پر لگنے والے 100میگا واٹ کے پراجیکٹ سے بجلی کراچی کو فراہم کررہی ہے
اس مو قع پر سندھ انرجی کے سیکریٹری مصدق احمد خان , ڈبلیو ڈبلیو ای اے کے صدر پیٹر رے , اعزازی نائب صدر ایئرمارشل (ر) شاہد حامد خان , اے ای ڈی بی کے سی ای او امجد علی اعوان , ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرژیانگ ژنگ نے بھی خطاب کیا