حکومت سندھ اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ
— January 8, 2019کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اس معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن , امن ہیلتھ کیئر سروسز اور پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ابتدائی طور پر کراچی شہر میں ایمر جنسی میڈیکل سروس فراہم کرے گا بعد ازاں یہ سہولت سندھ بھر میں فراہم کی جائے گی امن ایمبو لینس نے اپنی سروس کا آغاز 2009 میں کیا تھا اب تک جدید ایمبولینس گاڑیوں کے استعمال سے امن فاؤنڈیشن دس لاکھ افراد کو ایمر جنسی سہولت جبکہ ایک سو پچاس سے زائد بچوں کی پیدائش کے لئے سہولت فراہم کر چکی ہے ۔ امن فاؤنڈیشن صحت اور تعلیم کے شعبے میں ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اس وقت امن فاؤنڈیشن , امن ہیلتھ کیئر سروسز , ایمر جنسی میڈیکل سروسز , امن کمیو نٹی ہیلتھ پروگرام , امن انسٹیٹیوٹ فار ووکیشنل ٹریننگ سمیت صبح کرن اور یو ایس ایڈ سے مل کر اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے حکومت سندھ اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدے کے بعد حکومت سندھ پہلے مرحلے میں پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کو 35 کروڑ 90لاکھ روپے گرانٹ فراہم کرے گی جسے امن ہیلتھ کیئر سروسز کے تحت ایمبو لینس اور صحت کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے استعمال میں لایا جائے گا اور دوسرے مر حلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 2019 کے آخر تک ساٹھ ایمبو لینس گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے دو سو گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی