جامعہ کراچی ( آئی سی سی بی ایس ) اور چین کے تحقیقی ادارے کے درمیان معاہدہ
— January 10, 2019کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی ( آئی سی سی بی ایس ) اور چین کے تحقیقی ادارے کے درمیان معاہدہ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس ) اورچین کے تحقیقی ادارے ٹیان جن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی ( ٹی آئی بی ) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس ) کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری جبکہ چینی ادارے ٹیان جن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یان ہی ما نے ٹیان جن انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیئے ہیں پروفیسر اقبال چودھری نے کہا کہ بین الاقوامی باہمی تحقیقی تعاون سے دونوں تحقیقی ادارے سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیش رفت کرنے کے لیئے یکساں مقاصد رکھتے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کیمیائی , حیاتیاتی علوم سے منسلک شعبہ جات میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی , تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں , دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے اور اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے