پاکستان کے ساحلی علاقوں میں فش فارمز بنانے کا فیصلہ
— January 27, 2019اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان کے ساحلی علاقوں میں فش فارمز بنانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان میں مچھلی کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے اور پیداوار بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساحلی علاقوں کی بنجر زمینوں پر فش فارمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان میں فشریز کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اور گیارہ سو کلو میٹر پر محیط ساحلی علاقوں کی بنجر زمینوں پر مرحلہ وار فش فارم بنانے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے تاکہ ملکی ضروریات کے علاوہ مچھلی کوایکسپورٹ بھی کیا جاسکے اور ان علاقوں کے افراد معاشی طور پر مستحکم بهی ہوجائیں