چین کے ارضیاتی تحقیقی جہاز کا پاکستانی دورہ مکمل
— February 17, 2019کراچی ( اے آئی اے ) چین کے ارضیاتی تحقیقی جہاز نے ارضیاتی نقشہ کشی کے لیئے پاکستان کا تحقیقی دورہ مکمل کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق چین کے ارضیاتی تحقیقی جہاز ( سی جی ایس ) ہائی یانگ ڈی شو ہاؤ نے پاکستان کی ارضیاتی نقشہ کشی اور ہائیڈروکاربن کی دریافت کے سلسلے میں پاکستان بحریہ کی زیر نگرانی کراچی کا دورہ مکمل کرلیا ہے چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کے دورے کا فیصلہ گذشتہ برس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی چین کے ارضیاتی سروے کے نائب وزیر ڈاکٹر زونگ زیران سے ملاقات کے بعد کیا گیا تها یہ مہم ارضیاتی نقشہ کشی اور سمندر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تحقیق کے حوالے سے پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک کا مظہر ہے ، بحری تحقیق کے میدان میں یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ مستقبل قریب میں چین کے ارضیاتی تحقیقی جہاز کی مزید تحقیقی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے. امید کی جا رہی ہے کہ یہ مہم ہماری سمندری حدود میں وسائل کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کی اس مہم کا دورانیہ دسمبر 2018 سے فروری 2019 تها چینی سائنسدانوں کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی اور پاکستان بحریہ کے ماہرین نے بھی تحقیقاتی کام میں حصہ لیا مہم کے دوران چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز نے پاکستان کی سمندری حدود میں مختلف ارضیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کا آغاز کیا۔ چینی سائنسدانوں کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی اور پاکستان بحریہ کے ماہرین نے بھی حصہ لیا، حاصل شدہ معلومات پر دونوں ممالک کے سائنسدان مشترکہ تحقیقات کریں گے