کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جن میں فیصل اس کی اہلیہ , ہمشیرہ اور بچے شامل تهے کراچی آئے اور سرکاری گیسٹ ہاؤس قصر ناز میں قیام کیا اور صدر میں واقع نوبہار ریسٹورنٹ سے بریانی لا کر کھائی جس کے بعد ماں , بچوں اور پھوپھی کی حالت غیر ہو گئی جنہیں کراچی کے نجی اسپتال پہنچایا گیا تو 5 بچے جاں بحق ہو چکے تھے ماں کو طبی امداد کے بعد فارغ جبکہ پھوپھی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس صدر میں واقع نوبہار ریسٹورنٹ پہنچ گئی سندھ فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی موقع پر پہنچا جس نے کھانوں کے سیمپل , فریج اور ڈیپ فریزر میں سٹور کیئے گئے گوشت اور دیگر اشیاء کے نمونے فارنزک ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے. پولیس نے ریسٹورنٹ کو عارضی طور پر سیل کر کے ریسٹورنٹ کے 15ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے

About author