سنده میں ہپاٹائٹس کی ادویات کی کوئی قلت نہیں , عذرا پیچوہو
— March 20, 2019

کراچی ( اے آئی اے ) سنده میں ہپاٹائٹس کی ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اپنے دفتر میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سنده بھر میں ہپاٹائٹس سی کی ادویات ہپاٹائٹس کے تمام مراکز پر دستیاب ہیں اور صوبے میں ہپاٹائٹس کی دوا کی کوئی قلت نہیں ہے صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت چلنے والے تمام مراکز پر ہپاٹائٹس کنٹرول کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ اس مرض سے متاثرہ افراد کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس کو ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنده بھر میں ٹیچنگ , ضلع اور تحصیل اسپتالوں میں ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے 61 مراکز کام کررہے ہیں اور یہ پروگرام مئی 2009 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس پروگرام کے تحت 8.84 ملین افراد کی اسکریننگ اور ویکسی نیشن کی جا چکی ہے اور جولائی 2018 سے فروری 2019 تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 28 کیمپ لگائے گئے جن میں 29201 افراد کی اسکریننگ اور ویکسی نیشن کی گئی ہے اجلاس میں سیکریٹری صحت سعید احمد اعوان , ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر مسعود سولنگی , ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو بهی موجود تهے