ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی موجود تھے صدر مملکت عارف علوی نے دورہ پاکستان پر آئے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا  اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بهی پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا تھا

About author