وزیر اعظم عمران خان 25 اپریل کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

وزیر اعظم عمران خان 25 اپریل کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

 


اسلام آباد  ( اے آئی اے ) وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا چین کا 25 اپریل سے سرکاری دورہ شیڈول ہے وزیر اعظم کا یہ دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا جس کے دوران وزیر اعظم چین کے صدر شی جن پنگ  , چینی ہم منصب لی کی کیانگ اور دیگر حکام سے بهی ملاقاتیں کریں گے  دورے کے دوران توانائی اور ریلوے سمیت مختلف معاہدے بھی کیئے جائیں گے دورہ چین کے دوران توانائی , ہاؤسنگ , ریلوے سمیت مختلف معاہدے ہونگے جبکہ سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکان ہے کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود , وزیر خزانہ اسد عمر , وزیر پلاننگ خسرو بختیار اور وزیر شپنگ علی زیدی ،وزیر ریلوے شیخ رشید , مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد , زلفی بخاری اور نعیم الحق شامل ہیں

About author