کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے شب برات پر خصوصی انتظامات
— April 21, 2019

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے شب برات پر شہر بھر میں خصوصی انتظامات کیئے گئے تفصیلات کے مطابق کراچی واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسد الله خان نے مجکمه کے افسران و انجینئرز کو شب برات پر شہر بھر میں خصوصاً قبرستانوں اور دیگر اہم مقامات پر فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئیے خصوصی مراسلے کے ذریعے احکامات دیئے تھے تاکہ قبرستان جانے والوں اور عبادت گزاروں کو مقدس رات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کے بعد کراچی واٹر بورڈ کی انتظامیه نے شب برات پر شہر بھر کی مساجد , قبرستانوں اور مزارات پر خصوصی انتظام کیئے اور واٹربورڈ نے ٹینکروں کے ذریعے قبرستانوں کے قریب مختلف مذہبی , سماجی وفلاحی اداروں کی جانب سے زائرین کے لیئے لگائی گئی سبیلوں و کیمپوں کو بھی پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی