کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق کراچی اور نواحی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہیٹ اسٹروک یا لو لگنے سے متاثرہ افرادکی طبی امداد کے طریقے وضع کر دیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کو دھوپ سے دور کر کے محفوظ اور ٹھنڈی جگہ پر منتقل کیا جائے اور غیر ضروری کپڑے اتار دیں برف یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں جسم پر رکھیں , پانی یا نمکول پلانے سے ہیٹ اسٹروک کے خطرات کم ہوجاتے ہیں پی ڈی ایم اے نے گرمی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی ہدایات وضع کی ہیں جس کے مطابق دن میں 11 سے 3 بجے کے دوران باہر جانے سے گریز کیا جائے , مشقت والے کام سے اجتناب کریں , دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں , چھتری ،تولیہ اور پانی اپنے ساتھ رکھیں , کھلے میدان میں کھیلنے سے گریز کریں گرمی کے دوران سائے میں وقت گزاریں , حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں , بوڑھوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے  عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان تدابیر پر عمل کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کراچی کے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق سمندری طوفان کا بھی خطرہ ہے کراچی فش ہاربر اور ابراہیم حیدری سے کشتیوں کی کلیئرنس اور روانگی روک دی گئی ہے کراچی شہر میں غیر معمولی گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت نے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے کراچی میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردئیے گئے ہیں اور 185 سبیلیں لگائی گئی ہیں جہاں شہریوں کو شدید گرمی میں ٹھنڈا پانی دیا جارہا ہے  13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ کے تحت عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں 24 مقامات پر موبائل امدادی ٹیمیں موجود ہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج (یکم مئی) سے 3 مئی تک ہیٹ ویو آسکتی ہے  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی  بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی  ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے طبی ماہرین نے بزرگ افراد اور امراض قلب , شوگر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو شدید گرمی میں گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے

About author