کراچی سے 5 عید خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی , وزیر ریلوے
— May 20, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) وزیر ریلوے کا کراچی سے 5 عید خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان تفصیلات کے مطابق گذشته روز ریلوے کیمپ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہر بار کراچی سے عید کے موقع پر 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی تھیں لیکن اس بار کراچی سے اندرون ملک 5 عید خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی انہوں نے کہا عید کے دن مسافروں کے لئے کرایہ آدھا ہوگا