کراچی میں گرمی کی لہر آنے کا امکان , ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی میں گرمی کی لہر آنے کا امکان , ہیٹ ویو الرٹ جاری


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں گرمی کی لہر آنے کا امکان , ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے سے پیر ( 25 تا 27 مئی ) تک کے لیئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے اس دوران درجۂ حرارت 39 سے 41 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے کراچی شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں  جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے ہفتے اور اتوار کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس زیادہ محسوس ہوسکتا ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ پر دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند ہونے کا بھی امکان ہے  اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے , موسم گرم اور مرطوب رہے گا محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری میں متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہیٹ ویو کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے

About author