سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 11 جون کو وطن واپس آجائیں گے
— May 29, 2019
لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 11 جون کو وطن واپس آجائیں گے تفصیلات کے مطابق گذشته روز احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پیش نہ ہوئے , فاضل جج کے استفسار پر وکیل نے ان کی وطن واپسی سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان کیا اور ان کا مکمل تحریری شیڈول احتساب عدالت میں جمع کرادیا عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے انہیں 13 جون کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے عدالت میں جمع کرائے گئے شیڈول میں کہا گیا ہے که شہباز شریف کے 28 مئی کے ٹیسٹ کی رپورٹس 7 جون کو صبح گیارہ بجے ملیں گی رپورٹس ملنے کے بعد ڈاکٹروں کو مکمل رپورٹس کے ساتھ چیک اپ کرایا جائے گا جس کے بعد وه وطن واپس آکر باقاعدہ ٹرائل جوائن کر لیں گے