پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے , آرمی چیف

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے , آرمی چیف

 

راولپنڈی ( اے آئی اے ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ بھی لیا گیا کانفرنس کے شرکاء  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی آرمی چیف کا کانفرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں حاصل شدہ ثمرات علاقہ میں مزید امن اور استحکام کا باعث بنیں گے اس کی کامیابیوں کو آگے  لے کر جایا جائے گا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں موثر جواب کو سراہا ہے

About author