نیب کی کارکردگی رپورٹ جاری

نیب کی کارکردگی رپورٹ جاری

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی تازہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کو اب تک کرپشن کی 4 لاکھ 26 ہزار شکایات موصول ہوئیں 14 ہزار شکایات پر کارروائی , 8 ہزار معاملات کی انکوائری کی گئی نیب نے 4 ہزار 2 سو کرپشن کیسز کی باقاعدہ انوسٹی گیشن کی ہے قومی احتساب بیورو ( نیب )  نے 3 ہزار پانچ سو کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے , 900 ارب روپے کے 1231 ریفرنسز اس وقت زیرسماعت ہیں نیب کی شاندار کارکردگی , اب تک چار ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان پر جرم ثابت کرنے کی شرح ستر فیصد رہی ہے

About author