کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعه سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبا وسطی بھارت پر موجود ہے , مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم آج رات بھارتی ریاست راجستھان پہنچے گا , اس سسٹم کا جنوب مشرقی پنجاب کی جانب مڑنے کا امکان ہے، جس کے باعث 16 اور 17 اگست کے درمیان کراچی , ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے , چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم کے اثرات کی وجہ سے تھر پارکر , عمرکوٹ , سانگھڑ اور میر پور خاص میں تیز اور معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے , کراچی میں مرطوب موسم ہوا کے کم دبا کی وجہ سے ہے اور مون سون سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں متاثر ہورہی ہیں , تاہم جمعه سے حبس میں کمی واقع ہونے شروع ہوجائے گی

About author