مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 45 واں روز ، کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی
— September 18, 2019
سرینگر ( اے آئی اے ) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور کرفیو کا 45 واں روز تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں دکانیں ، کاروبار، تعلیمی ادارے کرفیو کی وجہ سے سنسان پڑے ہیں ، گھروں میں قید کشمیری ضروریات زندگی کو ترس گئے ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کی زندگی بدتر ہونے لگی ہے اور گھروں میں محصور لوگ کھانے پینے کی اشیاء کو ترس گئے ہیں مقبوضہ وادی میں تمام ادارے تاحال بند ہیں ، مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہیں ۔ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے اصل صورتحال کا جاننا مشکل بن گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق صرف شوپیاں کے علاقے سے 2 ہزار کے قریب نوجوانوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے اس کے علاوہ 5 اگست سے تمام حریت رہنما گھروں اور جیلوں میں بند ہیں