کراچی میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کراچی میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد ( اے آئی اے ) کراچی میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی ) کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پارکس لیاقت قائم خانی کو جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا کیس ہے ، لیاقت قائم خانی کو 18 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے گھر سے خزانہ بھی ملا ہے انہوں نے کہا کہ لیاقت قائم خانی کے پاس سے یہ مال کہاں سے آیا ، اس حوالے سے معلوم کرنا ہے جبکہ ملزم کے خزانے کی منی ٹریل کا بھی پتہ لگانا ہے ، لہٰذا مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے تفتیش کے لیے نیب کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے لیاقت قائم خانی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا نیب راولپنڈی نے کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی ) کے سابق ڈی جی باغات و باغبانی لیاقت علی قائم خانی کو باغ ابنِ قاسم اسکینڈل میں 18 ستمبر کو گرفتار کیا تھا انسدادِ بدعنوانی کے ادارے نے سابق عہدیدار کے گھر سے کے ایم سی کا سرکاری ریکارڈ ، 8 پرتعیش اور قیمتی گاڑیاں ، جائیداد کی دستاویزات ، زیورات اور جدید اسلحہ برآمد کیا تھا اس سے قبل 21 اگست کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا

About author