ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے
— April 21, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی ہے انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ 2 روز قبل کرایا تھا فیصل ایدھی کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطابق 10 سے 15 روز کے دوران کورونا کا شکار ہوا ، بدھ کو بخار اور سر درد کی شکایت ہوئی ، 3 روز تک یہی علامات رہیں ، کل ٹیسٹ کرایا تھا ، اب بظاہر کوئی علامت موجود نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے ڈاکٹر نے سیلف آئسیولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور سعد ایدھی ان کے ساتھ ہیں جبکه ان کے خاندان کے دیگر افراد کراچی میں ہی ہیں واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے انہوں نے 5 روز قبل 15 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے بھی عطیہ دیا تھا