افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر شرپسندوں کا حملہ ، طلبہ سمیت 25 جاں بحق
— November 3, 2020
کابل ( اے آئی اے ) افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر شرپسندوں کا حملہ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جس سے طلبہ سمیت 25 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں پیرکو کابل کے مقامی وقت دوپہر ایک بجے کے قریب تین مسلح افراد کابل یونیورسٹی میں داخل ہوئے ایک دہشتگرد نے پہنچتے ہی خود کو اڑا لیا جبکہ دو نے قانون اورصحافت کے شعبوں کے پاس پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، اس وقت یونیورسٹی میں ایک کتابوں کی نمائش کا بھی ایرانی سفیر نے افتتاح کرنا تھا فائرنگ سے ہرطرف افراتفری مچ گئی اور بڑی تعداد میں طلبا و طالبات یونیورسٹی کی عقبی دیواریں پھلانگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے حملہ آوروں نے کلاس رومز میں داخل ہو کر طلبہ کو نشانہ بنایا اس دوران یونیورسٹی سے مسلسل دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر طلبا شامل ہیں ، 3 طالبات بھی جاں بحق ہوئیں ہیں جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے افغان فورسز اور دہشتگردوں میں 5 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا واضح رہے که ایک ہفتے کے دوران یہ تعلیمی ادارے پر دوسرا حملہ ہے حملے میں تینوں دہشتگرد مارے گئے ہیں افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے پاکستان نے بھی دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ، دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا