سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے صحت کے پانچ مراکز پر جرمانے جبکہ چار مراکز کو بند کرنے کی سفارش

سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے صحت کے پانچ مراکز پر جرمانے جبکہ چار مراکز کو بند کرنے کی سفارش

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے صحت کے پانچ مراکز پر جرمانے جبکہ چار مراکز کو بند کرنے کی سفارش تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے پانچ صحت کے مراکز پر جرمانے اور 4 مراکز بوجوہ اتائیت بند کرنے کی سفارش ، 9 کو طبی سہولیات میں بہتری کی ہدایت کی ہے کمشنر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن جواد امین خان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کے چیسٹ پین یونٹ ڈی ایچ اے گزری کا اچانک دورہ کیا اور ( این آئی سی وی ڈی ) یونٹ کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر آصف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی ادارہ برائے امراض قلب سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ہیڈ آفس کراچی میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ لیگل کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت کمشنر ایس ایچ سی سی جسٹس ( ریٹائرڈ ) حسن فیروز نے کی اجلاس میں 15شکایات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر پانچ صحت کے مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ چار مراکز کو بوجوہ اتائیت بند کرنے کی سفارشات کی گئی اور نو کو طبی مراکز میں سہولیات میں بہتری کیلئے ہدایات جاری کی گئیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن سید باقر رضا رضوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر فائزہ بھٹو نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کا علاج کرنے والے طبی عملے کی فہرست مرتب کی جائے تاکہ ان کو کورونا ویکسین پروگرام میں شامل کیا جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آن لائن پورٹل قائم کیا جائے تاکہ طبی مراکز کورونا کا ڈیٹا فیڈ کرسکیں میٹنگ کی صدارت ڈائریکٹر آئی ٹی این سی او سی ، چاروں صوبوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ، ہیلتھ کیئر کمشنرز ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ایچ آر اے اور دیگر نے شرکت کی ہے

About author