جی سیون ملکوں نے گوگل ، فیس بک ، ایمیزون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

جی سیون ملکوں نے گوگل ، فیس بک ، ایمیزون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

لندن ( اے آئی اے ) جی سیون ملکوں نے گوگل ، فیس بک ، ایمیزون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا جی سیون ممالک کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیر خزانہ نے کہا کہ جی سیون ممالک میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے تاریخی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق جی سیون وزرائے خزانہ نے اجلاس میں کم سے کم کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے اس معاہدے کے نتیجے میں جو ٹیکس حاصل ہو گا اس سے عالمی وبا سے پیدا معاشی بحران کے دوران لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کی جا سکے گی

About author