گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ ، 40 افراد جاں بحق ، 100  سے زائد زخمی

گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ ، 40 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

گھوٹکی ( اے آئی اے ) گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ میں 40 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں حکام کے مطابق 40 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ترجمان ریلوے کے مطابق یہ حادثہ گھوٹکی میں ریتی ریلوے سٹیشن کے قریب پیر کی صبح پیش آیا حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں اور راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرا گئی حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ ، پولیس اور فوج کے دستے طبی عملہ بھی حادثے کی جگہ پر پہنچ گیا ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوج اور رینجرز کے دستے بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مدد دے رہے ہیں پنوں عاقل سے ایمبولینسوں کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی حادثے کی جگہ پر پہنچے ہیں جبکہ فوری امدادی اقدامات کے لیے ملتان سے ہیلی کاپٹر بھی بھیجے گئے ہیں

About author