سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں 650 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی دیں
— June 12, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں 650 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی دیں تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں ساڑھے چھ سو سے زائد مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری خالی کرنے کیلئے ایک بار پھرانتباہی نوٹسزجاری کردیئے ہیں ماہر تعمیراتی انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے ان عمارتوں کو ان کے تباہ حال اسٹرکچرکی بنیاد پر خطرناک وناقابل رہائش قرار دیا ہے اس حوالے سے ایس بی سی اے نے خطرناک عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کوفوری خالی کردیا جائے کیونکہ بارشوں کے سبب ان عمارتوں کے اچانک زمیں بوس ہونے یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی واقعات کے خدشات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں مخدوش عمارتوں کی موجودگی سے ہزاروں انسانی جانیں ہر وقت خطرے کی زد میں ہیں