عالمی بینک نے پاکستان میں سستی بجلی ، صحت اور تعلیم  کیلئے قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان میں سستی بجلی ، صحت اور تعلیم کیلئے قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) عالمی بینک نے پاکستان میں سستی بجلی ، صحت اور تعلیم کیلئے قرض کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں سستی بجلی ، صحت اور تعلیم کے 3 منصوبوں کیلئے 800 ملین ڈالر ( 80 کروڑ ڈالر ) کے قرض کی منظوری دیدی ہے عالمی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبے مکمل کرنے کیلئے 400 ملین ڈالر ( 40 کروڑ ڈالر ) فراہم کرے گا وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری نوراحمد اور پاکستان میں عالمی بینک کی قائم مقام ڈائریکٹر میلینڈا گڈ نے منگل کو معاہدوں پر دستخط کئے وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا دونوں پروگراموں سے ادائیگیوں میں توازن کی صورت حال میں بہتری آئے گی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی فروغ ملے گا سیکرٹری اقتصادی امور نے دونوں معاہدوں پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان کوویڈ 19 کے تناظر میں اس وقت صحت اور سماجی واقتصادی چیلنجوں کا سامنا کررہا ہے ، عالمی بینک نے مشکل وقت میں بروقت معاونت فراہم کی ہے پاکستان کے پاور سیکٹر کی ترجیحات میں بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، سبسڈیز کو متوازن بنانا اور پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے ، جو نئی اصلاحات شامل کی گئی ہیں ان میں طویل مدت میں بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بناکر سرکلر ڈیٹ کم کرنا بھی شامل ہے پراجیکٹ کے ٹاسک ٹیم لیڈر ریکارڈ لیڈن کے مطابق پاکستان کے معاشی چیلنجوں کے حل میں پاور سیکٹر کی بحالی اور بہتری اولین شرط ہے دوسرا 400 ملین ( 40 کروڑ ) ڈالر کا قرض صحت اور تعلیم سیکٹر کی خدمات کا معیار بہتر بنانے اور تعلیم کے ساتھ آمدن کے ذرائع پیدا کرنے میں سہولت دینے پر استعمال ہوگا قرض کیلئے پاکستان اورعالمی بینک نے 2 معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں ، عالمی بینک 40 کروڑ ڈالر فوری طور پر جبکہ مزید 40 کروڑ ڈالر آنیوالے دنوں میں فراہم کرے گا

About author