پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ اور پاک سیٹ کے مابین معاہدہ
— July 28, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ اور پاک سیٹ کے مابین معاہدہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) اور قومی سیٹلائٹ کمپنی پاک سیٹ ( PAKSAT) نے جدید ترین مربوط سیٹلائٹ سروسز کی تیاری اور فراہمی کیلئے شراکت داری معاہدہ پر دستخط کیئے ہیں معاہدہ سے پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبہ کی پہلے سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ اس شراکت داری کے تحت پاکستان میں سیٹلائٹس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی صارفین کو بلا رکاوٹ کنکٹیویٹی فراہم کر پائے گا میجر جنر ل عامر ندیم چیئرمین سپارکو ، صداقت لیاقت سی ای او پاک سیٹ (PAKSAT) ، حاتم بامترف صدر اور سی ای او پی ٹی سی ایل اور یوفون ، ضرار ہشام خان چیف بزنس سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل سمیت نمایاں صنعتی رہنمائوں اور کمپنیوں کے حکام نے تقریب میں شرکت کی ضرار ہشام خان نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کو اپنے سیٹلائٹ کے ذریعے صارفین کو بلارکاوٹ کنکٹیویٹی کی فراہمی کے قابل بنائے گی ، اس سے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب لانے میں مدد ملے گی