کورنگی میں پانچ مقامات پر کوویڈ 19 ویکسین سینٹرقائم
— August 3, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) کورنگی میں پانچ مقامات پر کوویڈ 19 ویکسین سینٹرقائم تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجا دھاریجو کی ہدایت پر کورنگی کی حدود میں پانچ مقامات پر کوویڈ 19 ویکسین سینٹر قائم کردیے گئے ہیں جہاں عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر ویکسین سینٹرز کا قیام عمل میں لاکر ویکسین لگا نے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے کورنگی نمبر ڈھائی میٹرنٹی اسپتال ، لانڈھی نمبر 5 میٹرنٹی اسپتال ،شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میٹرنٹی اسپتال ، لیاقت اسپتال ملیر میٹرنٹی ہومز اور ماڈل کالونی اسپتال شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجا دھاریجو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں