اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا میو اسپتال کیلئے 23.29 ملین روپے کا عطیہ
— September 23, 2021
لاہور ( اے آئی اے ) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا میو اسپتال کیلئے 23.29 ملین روپے کا عطیہ تفصیلات کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے میو ہسپتال لاہور کو 23.29 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے یہ عطیہ سائٹ سیور انٹرنیشنل کی معرفت دیا گیاہے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے عطیہ کی گئی اس رقم سے میو اسپتال 24 کارڈیک مانیٹرز اور 25 ہائی فلو نیزل کینولاز خریدے گا چو نکہ زیادہ تر مریض کووِڈ 19 کی چوتھی لہر کے دوران انتہائی نازک حالت میں داخل کیے گئے ہیں ، ہسپتال کو اِن آلات کی شدیدضرورت تھی ان آلات کی مدد سے میو اسپتال کا عملہ آئی سی یو اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں داخل کووِڈ 19 سے متاثر نازک حالت والے مریضوں کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کرسکے گا