سیف الاسلام قذافی نے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کروادیئے
— November 15, 2021
طرابلس ( اے آئی اے ) سیف الاسلام قذافی نے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کروادیئے تفصیلات کے مطابق لیبیا میں صدارتی الیکشن کیلئے سیف الاسلام قذافی نے اپنے کاغذات جمع کروادیئے ہیں موصولہ تفصیلات کے مطابق لیبیا کے سابق مقتول صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے گذشتہ روز 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں