ڈاکٹرطبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان  ( ڈریپ )

ڈاکٹرطبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ )

اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈاکٹرطبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے اب دوا کی جگہ صرف فارمولا تحریر کرنیکی اجازت ہوگی تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے بلکہ صرف فارمولا تحریر کرنے کی اجازت ہوگی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق ڈاکٹرز اب دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے ، دوا کا نام لکھنے کی بجائے اب صرف دوا کا جنیرک نام لکھیں گے جبکہ ڈاکٹری نسخے اور فارماسسٹ کے بغیر میڈیکل اسٹور مالکان دوا دینے کے مجاز نہیں ہونگے ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ حتمی مراسلہ میں بتایا گیا کہ ادویات کی فروخت کہیں بھی کسی بھی صورت میں بغیر نسخہ کے نہیں ہونی چاہئے ، جس پر دوائی دیں وہ نسخہ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کا ہونا چاہیے ، دوا کی فروخت کیلئے ہر میڈیکل اسٹور پر گریجوایٹ فارماسسٹ کی دستیابی ضروری قرار دی گئی ہے

About author