واپڈا کے فور پراجیکٹ کو اکتوبر 2023ء تک مکمل کرنے کیلئے پُر عزم ہے ، چیئرمین واپڈا

واپڈا کے فور پراجیکٹ کو اکتوبر 2023ء تک مکمل کرنے کیلئے پُر عزم ہے ، چیئرمین واپڈا

کراچی ( اے آئی اے ) واپڈا کے فور پراجیکٹ کو اکتوبر 2023ء تک مکمل کرنے کیلئے پُر عزم ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) مزمل حسین نے گذشت روز گریٹر کراچی واٹرسپلائی اسکیم کے فور پراجیکٹ کا دورہ کرتے ہونے کیا انہوں نے کہا کہ کے فور کا نظر ثانی شدہ ڈیزائن مکمل ، تعمیراتی کام تین سے چار ماہ میں شروع ہو جائے گا اور یہ منصوبہ اکتوبر2023ء میں مکمل ہو جائے گا چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) مزمل حسین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کراچی پیکیج کے تحت کراچی کو 650 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی فراہم کرنے کیلئے واپڈا کے فور پراجیکٹ کو اکتوبر 2023ء تک مکمل کرنے کیلئے پُر عزم ہے اِس موقع پر جنرل منیجر ( پراجیکٹس ) سائوتھ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فور اور کنسلٹنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے

About author