پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی والدہ وفات پا گئیں
— December 11, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی والدہ وفات پا گئیں تفصیلات کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس وفات پا گئیں ہیں سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر نے راشد منہاس شہید کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ایئر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے ایئرچیف مارشل نے کہا کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے 1971 کی جنگ میں وطن عزیز کے لیے جان قربان کی تھی راشد منہاس کو ان کی بہادری اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا وہ نشان حیدر کا اعزاز پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہیں راشد منہاس کو 21 اگست 1971ء کو آرمی قبرستان کراچی میں سپرد خاک کیا گیا تھا