پاکستان میں بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کردی گئی

پاکستان میں بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کردی گئی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیسری ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کردی گئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بوسٹر ڈوز یکم جنوری سال 2022 سے لگوائی جاسکیں گی اس کے علاوہ برطانیہ سے آنے والے تمام فضائی مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹےقبل کی منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے

About author