ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی ، ایوبیہ میں برفباری سے سردی میں اضافہ
— January 5, 2022
ایبٹ آباد ( اے آئی اے ) ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی ، ایوبیہ میں برفباری سے سردی میں اضافہ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی ، ایوبیہ اور ملحقہ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ایبٹ آباد مری روڈ سمیت رابطہ سٹرکیں ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہیں برف باری اور سٹرکیں بند ہو جانے سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں رابطہ سڑکوں کی بندش اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے ان علاقوں میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے نتھیاگلی میں 2 انچ ، کالام میں 6 انچ ، مالم جبہ میں 2 انچ اور گلیات میں ایک سے ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے