موبائل فون صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا

موبائل فون صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) موبائل فون صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا تفصیلات کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا ہے کہ اب ان کو 100 روپے کے ری چارج پر 90.9 کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا اب صارفین کو ہر 100 روپے کے ری چارج پر 3.9 روپے کا اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس طرح اب ہر 100 روپے کے ری چارج پر 90.9 کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا اس کا اطلاق تمام سروسز یعنی جاز ، یوفون ، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین پر ہوگا ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیلنس میں کٹوتی کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس بھی ارسال کیے گئے ہیں جولائی 2019 تک 100 روپے کے ری چارج پر 76.9 روپے کا بیلنس ملتا تھا مگر سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصول روک دی تھی جس کے بعد صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 90 روپے تک کا بیلنس ملنے لگا تھا

About author