سندھ پولیس کے انسپکٹرز کی بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترقی کی سفارش
— January 18, 2022
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس کے 31 انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی ) کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے انسپکٹرز کی بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترقی کی سفارش کی گئی ہے جن پولیس افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے ان میں احسان اللّٰہ جٹ ، معشوق حسین ، امجد جاوید کلیار ، سردار خان پٹھان ، سید شمیم حسین ، عارف حیات ، تاج محمد ، راجہ ممتاز محمد ، امتیاز اللّٰہ خان ، مظہر علی جتوئی ، دھنی بخش ، طارق حسین سومرو ، محمد اقبال حسین ، سرور حسین ، سید احسن ذوالفقار ، منظور احمد صدیقی ، خان محمد ، طاہر ایوب ، عبدالمنیم ، محمد سہیل خٹک ، سید محمد رضا ، شاہ زمان ، غلام علی جمالی ، طاہر حسین ، کمال نسیم ، ارشد حسین ، عطار حسین ، عبدالواسع ، محمد اعظم رانا ، سیّد سعید اختر اور عبدالوحید شامل ہیں