چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کو ایوارڈز
— December 31, 2022
اسلام آباد ( اے آئی اے ) چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کو ایوارڈز تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو غیر معمولی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے ان پاکستانیوں کی کارکردگی کے اعتراف میں چین کے اسلام آباد میں سفارتخانے میں تقریب ہوئی ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دنیا میں منفرد دوستی ہے جس کی کوئی اور مثال نہیں، سی پیک منصوبہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے