جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرام سے روک دیا گیا

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرام سے روک دیا گیا


کراچی ( اے آئی اے ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرام سے روک دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بیسک سائنس کے چار شعبوں اناٹومی ، فارماکولوجی ، فرانزک میڈیسن اور ہسٹوپیتھولوجی میں پی ایچ ڈی پروگرام پی ایچ ڈی اساتذہ نہ ہونے کے باعث فوری طور پر روک دیا ہے۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈویژن منیر احمد جت نے کہا ہے کہ کمیشن کی پالیسی کے مطابق یونیورسٹی ان چار شعبوں میں لیول 7 اور 8 کے پروگرام پیش کر سکتی ہے جس کے ساتھ پروگرام کی دیگر ضروریات کے ساتھ ہر شعبے میں فیکلٹی کی کم از کم ضرورت کو پورا کیا جانا ضروری ہے۔ لہٰذا، یونیورسٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اشتہار واپس لے اور بیسک سائنس کے ذیلی شعبوں اناٹومی ، ہسٹوپیتھولوجی ، فارماکولوجی اور فرانزک میڈیسن میں داخلے روک دے اور جب تک کہ یونیورسٹی کے پاس ان شعبوں میں متعلقہ فیکلٹی نہ ہو داخلے نہ شروع کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ یونیورسٹی بائیو کیمسٹری میں داخلے کی پیشکش کر سکتی ہے جوبنیادی طبی علوم کا ایک ذیلی شعبہ ہے اور یہاں 3 اساتذہ پی ایچ ڈی ہیں جن میں اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر قرۃ العین انعام ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ نصیب اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد علی شامل ہیں چنانچہ یونیورسٹی کو ہدایت کی جاتیہے کہ وہ MS/MPhil/Ph.D کے لیے تجویز کردہ ایچ ای سی کی پالیسیوں کی سختی سے تعمیل کرے۔ مساوی پروگرام فیکلٹی کے کم از کم معیارات، پروگرام کا دورانیہ، کریڈٹ اوقات، اور سمسٹر گائیڈ لائنز، جیسا کہ HEC کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے مزید برآں ، پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو کمیٹی (PGPR) یونیورسٹی کے دورے کے دوران ان قواعد کی بھی نگرانی کرے گی۔ مزید برآں، فیکلٹی میں تبدیلی کی صورت میں، یونیورسٹی کوالٹی ایشورنس ڈویژن (QAD) کو فوری طور پر ڈیٹا بیس میں NOC کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے مطلع کرے گی۔ تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اپنے جاری کردہ این او سی کو واپس لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

About author