جاپان میں 30 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف غیر شادی شدہ افراد بچے کے خواہشمند نہیں
— April 9, 2023
ٹوکیو ( اے آئی اے ) جاپان میں 30 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف غیر شادی شدہ افراد بچے کے خواہشمند نہیں تفصیلات کے مطابق جاپان میں 30 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف غیر شادی شدہ افراد بچے پیدا کرنے اور والدین کی ذمہ داریاں اٹھانے کے حق میں نہیں ہیں ۔ ایک فارماسیوٹیکل فرم کے حالیہ سروے میں معاشی خدشات اور بچے کی پیدائش اور والدین کے بوجھ سمیت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچے نہیں چاہتے ہیں۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق 18 سے 29 سال کی عمر کے 400 جواب دہندگان میں سے، 49.4 فیصد نے کہا کہ وہ بچے پیدا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، قبل ازیں جنوری میں کیے گئے آن لائن سروے کے مطابق صنفی لحاظ سے، 53.0 فیصد مرد اور 45.6 فیصد خواتین نے کہا تھا کہ انھیں والدین بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد پہلی بار 800,000 سے کم ریکارڈ کی گئی جب 1899 میں ریکارڈ مرتب ہونا شروع ہوا تھا۔