پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے باوجود اس کا استعمال کم نہیں ہوسکا
— April 10, 2023
کراچی ( اے آ ئی اے ) پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے باوجود اس کا استعمال کم نہیں ہوسکا ہے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے باوجود استعمال کم نہ ہوسکا ، 76؍ فیصد پاکستانی اب بھی پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال کرتے ہیں ،17فیصد کپڑوں کے تھیلوں ، 3فیصد کاغذ کے تھیلوں ،2فیصد ٹوکری کا استعمال کرتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پلاسٹک کی تھیلیوں کے ماحول پر منفی اثرات کے باعث پاکستان کے کئی صوبوں میں ان پر پابندی عائد کی گئی مگر اس کے باوجود استعمال میں کمی نہ آئی اور پاکستانیوں کی اکثریت آج بھی سودا لانے کیلئے پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال کرتے ہیں ،اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں ملک بھر سے 7سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔سروے میں 76؍ فیصد پاکستانیوں نے بازار سے سامان لانے کیلئے پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے کا بتایا 17فیصد نے کپڑے کے تھیلےاستعمال کرنے ، 3فیصد نے پیپر بیگ یا کاغذ کا تھیلے اور 2فیصد نے بازار سے سامان لانے کےلیے ٹوکری استعمال کرنے کا کہا۔2فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے