پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل مکمل
— April 13, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل مکمل ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اس کی منظوری دے دی ہے کونسل کے ممبران چار سال کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔ 70 سے زائد امیدواروں نے انٹرویو میں حصہ لیا۔ سندھ سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن جبکہ بلوچستان سے پشین کی ڈینٹسٹ تہمینہ اسد کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز میں محمد اورنگزیب، محمد زبیر خان اور پروفیسر رضوان تاج کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ جواد امین خان مخیر شخصیت، سلطان مسرور قانونی شعبہ سے اور نور الحق چارٹر اکاؤٹینسی کے شعبہ کونسل رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ ان ارکان کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔ اب پی ایم ڈی سی کے صدر کا انتخاب ہونا باقی رہ گیا ہے۔