پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم بحال

پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم بحال


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم بحال تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں عارضی تعطل کا بروقت خاتمہ کردیا ہے ،ملک بھر می پاکستان ریلوے کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ترجمان پاکستان ریلوے نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ این ٹی سی ڈیٹا بیس میں لوڈ کی وجہ سے ریلوے ریزرویشن سسٹم عارضی تعطل کی وجہ سے ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ میں عارضی تعطل پیدا ہوا ۔ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ مسافر حضرات سے بکنگ سسٹم میں عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے تاہم این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا ہے اور اب ملک بھر کے ریلوے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

About author