پیپلز بس سروس ایپ کا آغاز

پیپلز بس سروس ایپ کا آغاز


کراچی ( اے آئی اے ) پیپلز بس سروس ایپ کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کی ایپ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مسافروں کو گاڑی کی لوکیشن کا بآسانی پتہ چل سکے گا، صارفین آن لائن بکنگ، روٹ، کرایوں کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔ وہ منگل کو یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ اور این آر ٹی سی حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو،چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ٹرانس کراچی طفیل پلیجو، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس بی صہیب احمد اور آپریشنل منیجر عبدالشکور آرائیں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کو انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلانے اور آن لائن سسٹم سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

About author